کرکٹ کی دلدادہ نو خواتین کا امپائرنگ کے شعبے میں قسمت آزمائی کا فیصلہ

پی سی بی امپائرز اینڈ میچ ریفریز ورکشاپ میں 9 خواتین امپائرز کی شرکت ورکشاپ میں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار سمیت انٹرنیشنل پینل امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب نے لیکچرز دئیے

جمعرات 29 اگست 2019 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2019ء) کرکٹ کی دلدادہ نو خواتین نے امپائرنگ کے شعبے میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں پی سی بی امپائرز اینڈ میچ ریفریز ورکشاپ میں 9 خواتین امپائرز نے شرکت کی ،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ 3 روزہ ورکشاپ میں 5 خواتین امپائرز نے شرکت کی،2 خواتین امپائرز راولپنڈی اور 2 کراچی میں شیڈول ورکشاپ میں شرکت کریں گی،ورکشاپ میں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار سمیت انٹرنیشنل پینل امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب نے لیکچرز دئیے۔

عافیہ امین نے کہاکہ مذہبی گھرانے سے تعلق کے باعث مجھے امپائرنگ کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ حمیرا فرح نے کہاکہ خواتین معاشرے کا اہم جزو ہیں، ورکشاپ کا انعقاد ہمارے لیے مثبت رہے گا۔

(جاری ہے)

شکیلہ رفیق نے کہاکہ انٹرنیشنل امپائرز کا تجربہ ہمارے لیے سود مند ثابت ہوگا۔ صباحت رشید نے کہاکہ امپائرنگ یکسر مختلف شعبہ ہے، قوانین سے آگاہی حاصل کررہے ہیں۔

ناذیہ نذیر نے کہاکہ آئی سی سی پینل میں شامل ہونا میرا خواب ہے۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار نے کہاکہ یہ امپائرز دوسری خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں، یہ خواتین قومی کرکٹ کا سرمایہ ہیں، ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ خواتین امپائرز جتنے زیادہ میچز سپروائز کریں گی ان کی کارکردگی میں نکھار آئے گا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں