گیند کو تھوک یا پسینہ لگائے بغیر چمکانے کیلئے ویکس کی تیاری شروع

گزشتہ دنوں آئی سی سی کی میڈیکل کمیٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر گیند کو چمکانے کیلئے تھوک یا پسینہ لگانے کو خطرناک قرار دیا تھا

بدھ 6 مئی 2020 14:39

گیند کو تھوک یا پسینہ لگائے بغیر چمکانے کیلئے ویکس کی تیاری شروع
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2020ء) کرکٹ کی گیند بنانے والی آسٹریلوی کمپنی کوکابورا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ایک ویکس تیار کر رہی ہے جس سے کھلاڑی بغیر تھوک یا پسینہ لگائے گیند کو چمکا سکیں گے۔کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اموات کے ساتھ ساتھ معاشی، سیاحتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی مانند پڑچکی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو اولمپکس کے ساتھ ساتھ کئی بڑے کھیلوں کے مقابلے کھٹائی میں پڑگئے ہیں اور ایسے میں کرکٹ بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچز بھی خالی اسٹیڈیمز میں کرائے گئے ہیں۔گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی میڈیکل کمیٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر گیند کو چمکانے کیلئے تھوک یا پسینہ لگانے کو خطرناک قرار دیا تھا۔ ایسے میں آسٹریلوی کمپنی کوکابورا ایک ایسی ویکس تیار کر رہی ہے جس سے کھلاڑیوں کو تھوک یا پسینے کا استعمال کیے بغیر گیند کو چمکانے کی اجازت مل سکتی ہے اور اس سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔کوکابورا کا کہنا ہے کہ ان کی تیار کردہ ویکس اس کا ایک حل ہو سکتا ہے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں