غربت کی وجہ سے میرا کرکٹر بننا ایک معجزہ تھا: محمد یوسف

درزی بنتے بنتے مقامی لیگ میں کھیلنے کے موقع نے کرکٹر بنا دیا ، انٹرو یو

جمعرات 25 جنوری 2024 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2024ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ میرا کرکٹر بننا ایک معجزہ تھا۔ نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوے انہو ں نے کہا کہ میں نے بطور پروفیشنل کرکٹر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے سے پہلے ہی کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا کیونکہ میرا تعلق ایک بہت غریب گھرانے سے تھا جہاں زندگی میں بنیادی ضروریات بھی مشکل سے پوری ہوتی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے کرکٹ چھوڑ کر درزی بننے کے لیے سلائی سیکھنا شروع کر دی تھی تو ایک معجزہ ہوا اور مجھے ایک مقامی لیگ میں ایک میچ کھیلنے کو کہا گیا اور میں نے اس میچ میں ایک سنچری بنالی جس کے بعد مجھے انگلینڈ میں ایک لیگ کھیلنے کا موقع ملا۔اٴْنہوں نے بتایا کہ انگلینڈ میں لیگ کھیلنے کا مجھے معاوضہ تو نہیں ملا لیکن اس کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا اور پھر میں قومی ٹیم میں بھی شامل ہوگیا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں