اتھپا کی لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کے جدید فارمیٹ میں کھیلنے کی خواہش پوری ہو گئی

پیر 11 مارچ 2024 22:16

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2024ء) کرکٹ کی دنیا کے نامور کھلاڑی کھلاڑی رابن اتھپا پالے کیلے اسٹیڈیم میں پہلے میچ کے بعد لیجنڈز کرکٹ ٹرافی (ایل سی ٹی) اور اس کے جدید 90 گیندوں کے فارمیٹ میں مزید شرکت کے بے صبری سے منتظر ہیں۔ اتھپا نے ایک حالیہ انٹرویو میں پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ کے ایک پرجوش دن ٹورنامنٹ کی انفرادیت ، کھلاڑیوں اور شائقین کو یکساں طور اس سے متاثر ہونے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اپنے دھماکہ خیز بیٹنگ اسٹائل کے لئے مشہور اتھپا نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ سے کرکٹ منظرنامہ مزید بہتر ہوگا۔ ایک کھلاڑی کی حیثیت سے وہ ہمیشہ کھیل میں نئے چیلنجز اور تجربات قبول کرنے کو بے چین رہتے ہیں لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میرے جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو متحرک اور تیز رفتار ماحول میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔

(جاری ہے)

لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کے منفرد فارمیٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے اتھپا نے کہا کہ ایل سی ٹی کا 90 گیندوں کا فارمیٹ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لئے ایک تازہ اور خوشگوار تجربہ ہے۔

یہ ان روایتی فارمیٹس سے انحراف ہے جن کے ہم عادی ہیں اور یہی چیز اسے دلچسپ بناتا ہے۔ ٹورنامنٹ سے ان کی توقعات بارے پوچھے گئے ایک سوال پر اتھپا نے سنسنی خیز مقابلے پر اپنی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ لیجنڈز کرکٹ ٹرافی دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کو نئی سوچ فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں