کشمور، تنگوانی کے قریب روڈ حادثہ، باپ بیٹا جاںبحق

اتوار 15 مارچ 2020 16:20

کشمور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2020ء) کند ھ کوٹ ٹھل روڈ پر تنگوانی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ میں ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں کی شناخت رحمت اللہ اور قائم الدین گولو کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں باپ بیٹے کی نعش کو تنگوانی ہسپتال پہچا دیا۔ چنگچی رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں