کشمور، موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

اتوار 5 مارچ 2023 19:20

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2023ء) بڈانی تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ میں جاں بحق شخص کی شناخت صاحب بنگوار کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے، واقعہ ڈومکی اور بنگوار برادری کی دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ورثا نے بتایاکہ صاحب بنگوار کو ڈومکی برادری کے موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی ہونے والے شخص کو بخشاپور ہسپتال منتقل کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں