جاگیرانی اور سبزوئی گینگز کا حملہ

چاچڑ برادری کے تین افراد قتل ،ایک لاش ڈاکو اٹھا کر لے گئے ، دو لاشوں کی تدفین کا عمل کیا گیا ، جنازے میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے ،جنازے میں ہر آنکھ اشک بار کندھ کوٹ بکریوں کی چوری کے معاملے پر 12 افراد قتل ہوچکے

ہفتہ 3 جولائی 2021 17:02

جاگیرانی اور سبزوئی گینگز کا حملہ
کندھ کوٹ (حضور بخش منگی-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2021ء) جاگیرانی اور سبزوئی گینگز کا ایک بار پھر چاچڑ برادری پر حملہ، تین نوجوان مارے گئے ، درینہ دشمنی بکریوں کی چوری کے معاملہ پر شروع ہوا ، ابتک چاچڑ برادری کے 12 نوجوان مارے گئے ، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ، تین لاشوں میں ایک لاش ڈاکو اٹھا کر لے گئے ، دو جنازے اٹھے تو ہر آنکھ اشک بار نظر آئی تفصیلات کے مطابق : کندھ کوٹ میں گزشتہ روز درانی مہر کچے کے علاقے میں جاگیرانی اور سبزوئی گینگز کے مسلح افراد نے چاچڑ برادری پر حملہ کیا فائرنگ سے تین چاچڑ برادری کے جوان مارے گئے ، جن میں ڈگڑی چاچڑ ، رشید عرف پیزو چاچڑ اور تاج محمد چاچڑ شامل تھے ڈاکوؤں نے ایک پیزو چاچڑ کی لاش اٹھا کر لے گئے جبکہ دو جنازوں کی تدفین کی گئی جنازہ میں ہزاروں چاچڑ برادری کے لوگ شریک ہوئے واضع رہے کہ ایک ماہ قبل جاگیرانی اور سبزوئی اور چاچڑ قبائل میں بکری چوری کے معاملے پر خونی تنازع شروع ہوا تھا جس میں 9 چاچڑ جوان مارے گئے تھے یے دوسرا حملہ پھر ہوا جس میں تین اور مارے گئے مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے ، پولیس تاحال تک ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آئی ہے ، اس وقت کشیدگی کی صورت حال بر قرار ہے ، ڈاکوؤں نے چاچڑ برادری کو پیغام بھیجا ہے کہ لاش لینے کیلئے مال اور مویشیاں لے آؤ تو لاش دیں گے ،دوسری جانب پولیس ایک بار پھر جاگیرانی اور سبزوئی گینگز کیخلاف آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ،

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں