کندھ کوٹ سی سیکشن پولیس کی بروقت کاروائی

موٹر سائیکل لوٹنے کی واردات ، پولیس نے شہری کی موٹر سائیکل بر آمد کروالی ،

جمعہ 9 جولائی 2021 21:19

کندھ کوٹ سی سیکشن پولیس کی بروقت کاروائی
کندھ کوٹ(حضور بخش منگی-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔2021ء) کندھ کوٹ کے شہری سے  موٹر سائیکل لوٹنے کے واقعے پر پولیس کی بر وقت کاروائی سے موٹر سائیکل ریکور کرالی گئی  -تفصیلات کے مطابق  کندھ کوٹ سی سیکشن تھانہ کی حدود رسالدار روڈ عسکری پمپ کے مقام سے دن دہاڑے شہری چونی لال سے موٹر سائیکل سواروں نے اسلح کے زور پر موٹر سائیکل لوٹ کر خیر شاہ روڈ فرار ہوگئے سی سیکشن تھانے کے انچارج سکندر پنھور اور ان کی ٹیم نے ڈکیتوں کا پیچھا کیا ، ڈکیتوں نے پولیس کو پیچھے دیکھ کر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ، پولیس کی بر وقت کاروائی سے شہری کی موٹر سائیکل ریکور ہوگئی ، شہریوں نے سی سیکشن پولیس کی بھترین کاکردگی پر اظہار تشکر کیا

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں