سول اسپتال کندھ کوٹ میں سگ گزیدگی کی ویکسین نہ ہونے اورسرکاری ادویات نجی میڈیکل اسٹوروں پر بیچنے کیخلاف 39ویں بھی علامتی بھوک ہڑتال

جمعہ 1 مارچ 2019 23:01

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کیجانب سے سول اسپتال کندھ کوٹ میں سگ گزیدگی کی ویکسین نہ ہونے اورسرکاری ادویات نجی میڈیکل اسٹوروں پر بیچنے کیخلاف 39ویں روز علامہ اقبال رحہ لائبریری چوک پر علامتی بھوک ہڑتال کی گئی رہنمائوں قمرالدین سہریانی،دیدارسبزوئی،امداد کھوسہ،معشوق بھیو،نورحسن سبزوئی ودیگرکاکہناتھاکے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرموجود نہیں ضلع کے بڑے اسپتال میں لیڈی ڈاکٹرتک موجود نہیں جبکہ ہرڈاکٹراپنی نجی کلنک چلارہا ہے اسپتال میں سگ گزیدگی کی ویکسین میسر نہیں جس سے ایک درجن تک افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں انہوں نے الزام عائد کیاکے ڈی ایچ او ڈاکٹرشہاب الدین آغااورایم ایس ڈاکٹرنظیراحمد اعوان کیخلاف کرپشن کے مقدمات قائم ہیں جنہیں فی الفوہٹایاجائے مظاہرین فلک بوس نعرے بازی کررہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں