کشمور پولیس نے تین افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا

بدھ 15 جنوری 2020 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2020ء) کشمور پولیس نے تین افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا، ہنی ٹریپ کے ذریعے خواتین کی آواز میں مغویان کو علاقے میں بلایا گیا تھا، اے آئی جی ڈاکٹر جمیل احمدتفصیلات کے مطابق کشمور پولیس نے جیکب آباد کے علاقے سے تعلق رکھنے والے تین افراد جاوید، محمد علی اور نیاز کٹوہر کو اس وقت اغوا ہونے سے بچالیا جب انہیں خواتین کی آواز میں جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا اور پولیس نے کال ٹریپ کرکے انہیں علاقے میں داخل ہونے سے پہلے روک لیا اس سلسلے میں رابطہ پر اے آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد نے بتایا کہ مغویان کو پولیس نے اغوا ہونے سے بچالیا ہے انہوں نے بتایا کہ اندرون سندھ بدنام زمانہ ڈاکو خادم بھیو ہنی ٹریپ کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ ہے جس کی سربراہی میں اس کا گروہ خواتین کی آواز میں لوگوں کو بلاکر اغوا کرنے کی وارداتیں کررہا ہے اس گروہ کی گرفتاری اور اس طرح کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں