کندھ کوٹ: عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جے یو آئی کے کارکنان کا احتجاج

منگل 13 فروری 2024 17:00

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2024ء) سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے کارکنان نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کارکنان کا پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے نتائج تبدیل کرنے پر نعرے بازی کی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن جے یو آئی کے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں