کندھ کوٹ، پولیس اور رینجرز نے 4 مغویوں کو بازیاب کرالیا

منگل 5 مارچ 2024 22:42

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 4 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈاکو بگٹی قبیلے کے مغویوں کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ بازیاب کروائے گئے افراد میں محمد جان، برکت علی، بابر علی اور بہرام خان شامل ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل گھوٹکی پولیس نے بھی ایک مغوی کو ڈاکووں کے قبضے سے بحفاظت بازیاب کرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں