خیرپورسینٹرل جیل کے قریب روڈ حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 16:10

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) خیرپورسینٹرل جیل کے قریب روڈ حادثہ میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی حدود سینٹرل جیل کے قریب گائوں واری گوٹھ کے مقام پر 2 ٹریکٹر ٹرالیوں میں تصادم کے نتیجے میں 17 سالہ عامر علی موقع پر دم توڑ گیا جب کہ احمد چانگ شدید زخمی ہوگیا جسے نازک حالت میں سول ہسپتال سے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا،جاں بحق جوان کی نعش سول ہسپتال منتقل کرکے قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔

(جاری ہے)

واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوا تھا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں