سندھ بھر کی طرح خیرپور میں بھی ربیع الاول کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

ہفتہ 17 نومبر 2018 15:30

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) وزیر داخلہ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سندھ بھر کی طرح خیرپور میں بھی ربیع الاول کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ۔اسلحہ کی نمائش اور لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پر پابندی اور دفعہ 144نافذ کردیا ہے۔چپ تعزیہ کے جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات ۔

(جاری ہے)

بلند عمارات پر کمانڈوز فرائض انجام دیتے رہے اور جلوس کے ہمراہ پولیس اور رینجرزکے افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے ی بات خیرپور پولیس کے سیکیورٹی انچارج ڈی ایس پی مھدی رضا آرائیں نے ربیع الاول کے حوالے سے نکالی گئی لبیک یا رسول اللہ ریلی کے موقع پرصحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہی۔

انہوں نے بتایاکہ ایس ایس پی عمر طفیلکی جانب سے ضلع بھر میں ہر حساس و عام مقامات پرسیکیورٹی کے انتظامات سے باخبر ہیں ان کی ہدایت پر میلاد مصطفیؐمحافل نعت خوانی ۔جشن آمد رسولؐ جلسوں۔مساجد امام بارگاہوں مدارس کے اطراف میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔شہری علماء کرام حفاظتی انتظامات پر معمورسیکیورٹی والوں کے ساتھ باہمی تعاون کریں تاکہ علاقہ پر امن فضا قائم رہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں