تحریک انصاف اور متحدہ کی سمجھوتہ ایکسپریس بہت جلد پیڑی سے اتر جائے گی ، نواب علی وسان

سیاست میں قربانیاں دینی اور جیلیں کاٹی پڑتی ہے عمران خان انگلی کاٹ کر شہید بنانا چاہتے ہیں ، تقریب سے خطاب

اتوار 14 اکتوبر 2018 20:30

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) پی پی پی کے سابق رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور متحدہ کی سمجھوتہ ایکسپریس بہت جلد پیڑی سے اتر جائے گی۔

(جاری ہے)

سیاست میں قربانیاں دینی اور جیلیں کاٹی پڑتی ہے عمران خان انگلی کاٹ کر شہید بنانا چاہتے ہیں وفاقی حکومت کے غلط کرتوں کے باعث ملک کا دیوالیہ نکال گیا ہے ڈالر آسمان سے بات کررہا ہے عمران نیازی نے الیکشن میں بڑے بڑے دعوا کئے تھے مگر حکومت میں آتے ہی ان کے غباروں سے ہوا نکل گئی بلاول بھٹو عوام کے یے امید کی کرن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی خادم حسین چانڈیوکی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سندہ حکومت عوام کے در پیش مسائل حل کے لئے دن رات کوشش کررہی ہے سندہ میں دیگر صوبوں کی نسبت امن وامان کی صورتحال بہتر ہے امن پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تھر کی عوام کو ہر بنیادی سہولیات فراہم کررہے ہیں اس موقع پر حاجی خادم حسین چانڈیو، رئیس غلام قادر چانڈیو، سید عزیز شاہ، چوہدری یعقوب کھوکھر، امام ڈنو وسان، سید اکبر شاہ، نواب خان پھوڑ وہ دیگر موجود تھے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں