پی پی، ن لیگ یا پی پی اور آزاد امیدوار مل کر حکومت بنائیں گے، منظور وسان

میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے اور آزاد امیدوار کامیاب ہوں گے،رہنما پیپلزپارٹی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 فروری 2024 22:52

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ پی پی، ن لیگ یا پی پی اور آزاد امیدوار مل کر حکومت بنائیں گے۔

(جاری ہے)

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان نے کہا کہ آزاد امیدوار ساتھ دیں گے تو وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا، ہوسکتا ہے وزیراعظم آزاد امیدواروں میں سے ہو۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے اور آزاد امیدوار کامیاب ہوں گے۔منظور وسان نے کہا کہ سندھ کے علاوں تینوں صوبوں میں مخلوط حکومت بنے گی، خوش قسمتی ہے پنجاب میں پی پی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں