خیرپورسے کراچی جانے والی قیدیوں کی گاڑی سے خطرناک قیدی فرار

منگل 13 فروری 2024 14:55

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2024ء) خیرپور سے کراچی جانے والی قیدیوں کی گاڑی سے خطرناک قیدی فرار ہوگیا، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے قیدی کی تلاش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں قاضی احمد قومی شاہراہ پر قیدیوں کی گاڑی سے خطرناک قیدی فرار ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ قیدیوں کی گاڑی خیرپور سے کراچی جارہی تھی۔کراچی پولیس قیدیوں کو خیرپور سے پیشی کے بعد واپس لے جارہی تھی کہ راستے میں پولیس اہلکار کھانا کھانیرکے تو حنیف نامی قیدی فرار ہوگیا۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے قیدی کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں