جہاں پر ہماری میجورٹی ہے وہاں پر وزیر اعلی ہمارا ہوگا، نفیسہ شاہ

ہرجماعت نے اپنے اپنے منشور پر الیکشن لڑا تھا، ہمارے منشور پر تب عمل ہوگا جب ہمارے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 فروری 2024 16:29

جہاں پر ہماری میجورٹی ہے وہاں پر وزیر اعلی ہمارا ہوگا، نفیسہ شاہ
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نو منتخب رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ جہاں پر ہماری میجورٹی ہے وہاں پر وزیر اعلیٰ ہمارا ہوگا۔ کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ اتحادی حکومت کے لیے پیپلز پارٹی نے آئینی عہدوں پر اپنے امیدوار نامزد کیے ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں پر ہماری میجورٹی ہے وہاں پر وزیر اعلیٰ ہمارا ہوگا، ہر جماعت نے اپنے اپنے منشور پر الیکشن لڑا تھا، ہمارے منشور پر تب عمل ہوگا جب ہمارے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ آئین کہتا ہے کہ جو بھی حکومت بنے وہ 5 سال کی مدت پوری کرے، جو حکومت بن رہی ہے ہماری کوشش ہوگی کے اپنی مدت پورا کرے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ ماضی میں جب بھی ایسا ہوا ہے جہاں حکومتیں پہلے ٹوٹی ہیں وہاں استحکام کا مسئلہ آتا ہے، کچھ سیاسی جماعتیں ایسی ہیں جن کا کام ہے انتشار کرنا، ان کو ترک کرنے کے لئے پیپلز پارٹی نے آینی عہدوں کا چنائو کیا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں