فاطمہ فرڑو قتل کیس،خصوصی عدالت کی سندھ ہائیکورٹ میں داخل پٹیشن کافیصلہ نہ آنے پر سماعت ملتوی

کہ انصاف ملنے تک لڑتے رہیں گے، عدالت سے پر امید ہیں، ملزمان کو جلد سزا ملیں گی،والدہ فاطمہ فرڑو

جمعہ 29 مارچ 2024 21:30

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) خیرپور میں کم سن گھریلو ملازمہ فاطمہ فرڑو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ میں داخل پٹیشن کا فیصلہ نہ آنے پر مقدمے کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی۔خیرپورمیں کم سن گھریلو ملازمہ فاطمہ فرڑو قتل کیس میں گرفتار ملزمان پیراسد شاہ، بی بی حنا شاہ، پیر فیاض شاہ اور امتیاز میراثی کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جہاں عدالت نے سابق ایس ایچ او رانی پور امیر چانگ کا مقدمے میں نام شامل کرنے کے سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ میں داخل پٹیشن کا فیصلہ نہ آنے پر مقدمے کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی۔مقتولہ بچی کے والد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے ساتھ صلح کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ بچی فاطمہ کے قتل کے دن سے ابھی تک ہم انصاف کے لیے لڑ رہے ہیں۔والد نے کہا کہ انصاف ملنے تک لڑتے رہیں گے، عدالت سے پر امید ہیں، ملزمان کو جلد سزا ملیں گی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں