خانیوال میں طوفانی بارشوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم

حکومت پنجاب حالیہ بارشوں میں وفات پا نے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ، صوبائی وزیر میاں خالد محمود

جمعرات 25 اپریل 2019 20:07

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود نے خانیوال میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین میں 48 ۔لاکھ روپے مالیت کے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے حکومت پنجاب نی6 ۔ مرحومین کے فی کس خاندان میں 8 ۔لاکھ روپے مالی امداد فراہم کی ہے ۔

منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب حالیہ بارشوں میں وفات پا نے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ بارشوں میں شدید زخمی ہونیوالوں اور ایسے افراد جن کے مکانات منہدم ہوئے ہیں کی بھی مالی امداد کرے گی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری ، اے ڈی سی آر عارف ضیاء ، اسسٹنٹ کمشنر زین العابدین سمیت مرحومین کے لوا حقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔صو بائی وزیر نے کہا کہ صوبہ بھر میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے نتیجہ میں فصلات کے نقصان کا بھی سروے تیزی سے کیا جارہا ہے جلد ہی کسانوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے عوام دوست پالیسیاں تیار کی جا رہی ہیں جن کے ثمرات سے عوام جلد مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ما ضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کی ترقی اور استحصال شدہ طبقہ کی بحالی سمیت غریبوںکوغربت کی لکیر سے نکال کر انکا معیار زندگی بلند کیا جائے گا تاکہ وہ باوقار زندگی گزار سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ادوار میں طبقاتی نظام کو تقویت دی گئی ہماری حکومت مساویانہ تقسیم دولت کے عمل سے زندگی کے تمام طبقا ت کی ملکی وسائل میں شرکت کو یقینی بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب رمضان المبارک کے دوران قائم کئے جانیوالے رمضان بازاروں میں مزید بہتری لائے گی اور لوگوں کو معیاری اور سستی اشیاء خورد ونوش کی فراہمی کے لئے عید بازار بھی لگائے جائیں گے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر خانیوال میں طوفانی با رشوں اور ژالہ باری میں جاں بحق ہونیوالوں کی مالی امداد کے لئے ضلعی انتظامیہ نے امداد کے پراسس کو فوری طور پر مکمل کیا اور حکومت پنجاب نے 10 ۔

دن کے اندر لواحقین تک مالی امداد پہنچا دی ہے بعد ازاں صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے خانیوال میں شدید بارشوں میں جاں بحق6 ۔افراد کے 23 ۔لواحقین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے قبل ازیں صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں