جہانیاں ،3 سالہ بچی پر زمیندار کے 4 خطرناک کتوں کا حملہ ، بچی جاں بحق ہوگئی

پیر 20 ستمبر 2021 21:15

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) جہانیاں میں تین سالہ بچی پر زمیندار کے چار خطرناک کتوں نے حملہ کردیا، بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

جہانیاں کے نواحی گائوں 108 ٹن آر کے رہائشی متاثرہ خاندان نے بتایا کہ تین سالہ بچی ثمرین گلی میں کھیل رہی تھی اسی دوران زمیندار کے پالے ہوئے چار کتوں نے بچی پر حملہ کردیا۔

شدید زخمی حالت میں بچی کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ بچی راستے میں ہی دم توڑ گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس لینے کے بعد پولیس نے بچی کے والد محمد اشرف کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی کر رہی ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں