خانیوال پٹرولنگ پولیس کاکریک ڈاؤن، غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی 3 مسافر گاڑیاں تھانہ میں بند اور ڈرائیورز گرفتار

پیر 15 اپریل 2024 20:03

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) خانیوال پٹرولنگ پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی 3 مسافر گاڑیاں تھانہ میں بندکردیں اور ڈرائیورزکو گرفتار کرلیاہے، تفصیل کے مطابق انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ چک نمبر 134 ٹھٹھہ صادق آباد چوہدری عبدالخالق تبسم کی سربراہی میں غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کنور عبدالمالک نے شہید موڑ کے قریب مسافر وین کو روکتے ہوئے چیک کیا جس میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس سلنڈر لگا ہوا تھا، پٹرولنگ پولیس نے ڈرائیور رمضان کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا، دوسری کارروائی میں شفٹ انچارج راؤ جمیل الرحمٰن نے غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس سلنڈر لگی مسافر ویگن گاڑی روکتے ہوئے ڈرائیور عمران حسین کو گرفتار کرکے گاڑی تھانہ بند کردی، تیسری کارروائی میں ساجد عباس شفٹ انچارج نے ملتان دنیاپور روڈ پر مسافر ویگن کو روکتے ہوئے چیک کیا، اس میں بھی غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر لگا ہوا تھا پولیس نے ڈرائیور افتخار کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا، پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے تینوں گاڑیوں کے گرفتار ڈرائیورز کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں، انچارج پٹرولنگ ٹھٹھہ صادق آباد چوہدری عبدالخالق تبسم نے کہاکہ گاڑی مالکان کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

\378

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں