قوال غلام فرید صابری کی30 ویں برسی 5 اپریل جمعہ کو منائی جائے گی

بدھ 3 اپریل 2024 21:39

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2024ء) ’’ تاجدار حرم ہو نگاہ کرم ‘‘ معروف ورسٹائل قوال غلام فرید صابری کی30ویں برسی 5اپریل جمعہ کو منائی جائے گی وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں قوالی سننے والوں میں بے پناہ مقبول تھے ۔

(جاری ہے)

غلام فرید صابری قوال 1930ء میں بھارت کے صوبہ پنجاب کے علاقہ روہتک میں پیدا ہوئے قوالی کا فن انہیں وراثت میں ملا تھا ان کے والد عنایت صابری اپنے دور کے معروف قوال تھے۔تقسیم کے بعد غلام فرید صابری کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا انہوں نے اپنے بھائی مقبول صابری کے ساتھ مل کر صابری برادران کے نام سے قوال گروپ بنایااور بے پناہ شہرت حاصل کی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں