صدر ممنون حسین کے خاندان کی خان پور ڈیم کے پرفضا مقام پر سیر،سیکورٹی کے انتہا ئی سخت انتظا مات

جمعہ 29 دسمبر 2017 01:02

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین کی فیملی ایک روزہ نجی دورے پر خان پور ڈیم کے پرفضا مقام پر سیر کیلئے واپڈا ریسٹ ہا ئوس پہنچ گئی صدر مملکت ممنون حسین کی فیملی جب خان پور ڈیم پہنچی تو ان کا استقبال اعلیٰ حکام نے کیا صدر مملکت ممنون حسین کی فیملی کے دورہ خان پور ڈیم کے موقع پر خان پور ڈیم پر سیکورٹی کے انتظا مات انتہا ئی سخت تھے اس مو قع پر خان پو ر ڈیم پر واقع واپڈا ریسٹ ہا ئوس تک عام شہر یوں کو کسی قسم کی رسائی حاصل نہ تھی اعلیٰ حکام نے صدر مملکت ممنون حسین کی فیملی کے دورہ خان پور کو خفیہ رکھا گیا صدر مملکت کی فیملی کے اعزاز میں خان پور ڈیم واپڈا ریسٹ ہا ئوس میں ظہرانہ دیا گیا صدر مملکت خان پور ڈیم واپڈا ریسٹ ہائوس میں مختصر قیام کر نے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں