خان پور،سرجن نے خاتون کے پیٹ کا کامیاب آپریشن کرکے ساڑھی3 کلو وزنی رسولی نکال لی

ہفتہ 2 جنوری 2021 23:51

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کے سرجن نے خاتون کے پیٹ کا کامیاب آپریشن کرکے ساڑھی3 کلو وزنی رسولی نکال لی، مریضہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خان پور کی رہائشی خاتون کے پیٹ میں وزنی رسولی ہونے کے باعث اسے چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا تھا اور جب ہسپتال میں علاج کیلئے لایا گیا تو انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں بہت بڑی رسولی موجود ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریضہ کو پیٹ میں درد کی شکایت پرہسپتال لایا گیا تھا، مرض کی تشخیص کے فوری بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خاتون کا کامیاب آپریشن کر کے کے پیٹ سیساڑھی3کلو وزنی رسولی نکال لی گئی۔ڈاکٹرز نے میڈیا کو بتایا کہ مریضہ کی حالت اب بہت بہتر ہے، کامیاب آپریشن کے بعد اب خاتون مریضہ صحت مند زندگی بسر کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں