نامورپاکستانی اداکارہ و ماڈل اور گلوکارہ ہیر سنگھار طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

ہیر سنگھار کافی عرصہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئیں

منگل 12 مئی 2020 12:14

نامورپاکستانی اداکارہ و ماڈل اور گلوکارہ ہیر سنگھار طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2020ء) پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل اور گلوکارہ ہیر سنگھار طویل علالت کے بعد خان پور میں انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیر سنگھار کافی عرصہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئیں۔ ہیر سنگھار نے اپنی علاج سے حکومت سے اپیل بھی کر رکھی تھی جبکہ ساتھی فنکاروں نے ان کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے کئی بار مہم چلائی۔ہیر سنگھار نے اپنے آخری اخباری بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے ہمت سے بیماری کا سامنا کیا اور وہ ساتھ دینے والوں کی شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں