[ زونل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی کا ڈسٹرکٹ خاران کے کیش کیمپ ادائیگی سینٹر کا دورہ ، رقم کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کی

بدھ 19 جولائی 2023 20:30

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2023ء) زونل ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ساتھ زون قلات ،مکران اور رخشان ڈویژن منیر احمد ساسولی نے ادائیگی کے سست راوی اور عوامی شکایات پر ڈائریکٹر جنرل بی ائی ایس پی بلوچستان کے ہدایت پر اچانک ڈسٹرکٹ خاران کے کیش کیمپ ادائیگی کے دورہ کرتے ہوئے سا اسسٹنٹ ڈائریکٹر خاران حاجی فضل الرحمن نوشیروانی اور اسسٹنٹ کمپلینٹ کی موجودگی میں کیش ادائیگی ان کے نگرانی میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا جہاں کم ڈیوائس تھے نوٹس لیتے ہوئے سینٹر میں مزید ایک ڈیوائس کا اضافہ کیا جائے گا ٹوٹل 5 ڈیوائس ہوں گے ابھی تک خاران میں کل 7961 میں سے 4463 مستحق خواتین میں رقوم کی ادائیگی کر چکے ہیں انشاللہ باقی ایک ہفتے تک مکمل ہو جائے گی اور ساتھ ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تعریف کی کہ بہت کم ڈیوائس کے ہوتے ہے رقوم کی ادائیگی 50% سے زیادہ ہو چکی ہے ۔ اور ریٹیلرز کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مستحق خواتین سے کوئی بھی کٹوتی نہیں کی جائے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گا۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں