خاران :آئی آر سی کے تعاون سے پی پی ایچ آئی خاران کے زیر اہتمام سیلاب سے متاثرین کے لیے مدرسہ جامع فاروقیہ میںفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ٓمیل میڈیکل آفیسرز اور لیڈی میڈیکل آفیسرز نے مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کی گئی

جمعہ 11 اگست 2023 18:40

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2023ء) (آئی آر سی)(IRC)کے تعاون سے پی پی ایچ آئی خاران کے زیر اہتمام سیلاب سے متاثرین کے لیے مدرسہ جامع فاروقیہ میںفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں میل میڈیکل آفیسرز اور لیڈی میڈیکل آفیسرز نے مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کی گئی جبکہ فری میڈیکل کیمپ میں میلریا اور دیگر امراض کا ٹیسٹ بھی کیا گیا اس موقع پر آئی آر سی(IRC)کی طرف سے ڈاکٹر علی شوکت‘عطاء اللہ کاکٹر‘امیر حمزہ جبکہ پی پی ایچ آئی خاران کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر سہیل اسلام بلوچ کے نگرانی میں فری میڈیکل کیمپ ہوا پی پی ایچ آئی کا پورا ٹیم ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے اپنے فرائض سرانجام دینے ہوئے سیلاب زدگان کو ان کے دہلیز پر صحت کے بہتر سہولیات فراہم کی جس سے کئی مریضوں نے استفادہ حاصل کی فری میڈیکل کیمپ میں بچے بوڑھے مرد اور خواتین کی بڑی تعداد فری میڈیکل کیمپ میں آکر ڈاکٹر صاحبان سے چیک اپ کرواکے مفت ادویات حاصل کی فری میڈیکل کیمپ میں ٹوٹل 292مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں 42مرد 102 خواتین اور 148بچے شامل تھے آئی آر سی اور پی پی ایچ آئی کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا مقصد حالیہ مون سون کے طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے لئے مختلف وبائی امراض کے تدارک کیلئے لگایا گیا تھا کیونکہ بہت سے گھرانے سیلاب سے متاثر ہوئے تھے جس سے مختلف وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ تھا اس حوالے سے سیلاب زدگان کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہیں تاکہ سیلاب متاثرین کو ان کے دہلیز پر صحت کے بنیادی سہولیات فراہم ہوسکیں اس سلسلے میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم پر مشتمل لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا جس سے سیلاب زدگان اس فری میڈیکل کیمپ سے بھرپور استفادہ حاصل کرتے ہوئے طبی سہولیات سے فائدہ اٹھاکر مفت ادویات حاصل کئے۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں