سیکٹریری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ اور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی زیر نگرانی کنوزمر پروٹیکشن کونسل کو فعال کردیا گیا

جمعہ 5 اپریل 2024 13:13

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر سیکٹریری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ اور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی زیر نگرانی کنوزمر پروٹیکشن کونسل کو فعال کردیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار کمشنر گوجرانوالہ ڈویڑن نوید حیدر شیرازی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل چوہدری محمد فاروق نے ملاقات کے دوران کیا، کمشنر گوجرانوالہ ڈویڑن نوید حیدر شیرازی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل چوہدری محمد فاروق اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ صارفین کے حقوق کی کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں کنوزمر کے حقوق کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے، صارفین کی حق تلفی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل چوہدری محمد فاروق نے کہا کہ گاہگ خریداری کی رسید لازمی حاصل کریں اور معیار اور وارنٹی کے مطابق اشیائ نہ نکلنے کی صورت میں کنوزمر پروٹیکشن کونسل میں شکایات درج کروا سکتے ہیں ۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں