گورنمنٹ کالج آف کامرس جوہرآباد میں سابئرکرائمزکی آگاہی کے متعلق ورکشاپ

جمعرات 31 جنوری 2019 14:50

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2019ء) گورنمنٹ کالج آف کامرس جوہرآباد میں بے نظیر شہید وومن کرائسسزسنٹر خوشاب کے زیر اہتمام سابئرکرائمزکی آگاہی کے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد نوجوان نسل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے صحیح استعمال کا شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر منیجر شہید بے نظیر بھٹو وومن کرائسسز سنٹر خوشاب سعدیہ ملک نے طلباء کو بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا درست استعمال جہاں بہت سے فوائدکا حامل ہے وہاں اس کا غلط استعمال قابل گرفت جرم ہے اسی لئے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے موبائل فونز،ای میل اور سوشل میڈیا سے درست استفادہ حاصل کریں اگر آپ کو کوئی شخص سوشل میڈیا یا موبائل فون کے ذریعے تنگ کر رہا ہے تو اس کے تدارک کے لیے قوانین موجود ہیں اور سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس جوہرآباد نے کہا کہ حکومت پنجاب کا یہ آگاہی پروگرام جہاں طلباء کو بے راہ روی سے روکنے میں مدد دے گا وہاں جرائم میں بھی کمی کا باعث بنے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وومن کرائسسز سنٹر کی ڈی او سوشل ویلفیئر اٴْمِ ایمن نے کہا کہ کرائسسز سنٹر خوشاب خواتین کے حقوق کی پاسداری کے ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل کے حل اور انھیں اٴْجاگر کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ اٴْنہوں نے پرنسپل کامرس کالج کا تقریب کے انعقاد کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں کالج کا تدریسی سٹاف اور طلباء کی کثیر تعداد موجو دتھی۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں