ضلع خوشاب میں لوکل ٹرانسمشن کا پہلا کورنا کیس سامنے آگیا، انتظامیہ حرکت میں آگئی

اتوار 3 مئی 2020 15:50

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2020ء) ضلع خوشاب میں لوکل ٹرانسمشن کا پہلا کورنا کیس سامنے آگیا۔ اتوار کو محلہ نمد گراں خوشاب کے تاجر و سابق کونسلر حاجی اسماعیل کا ٹیسٹ پازیٹو آیا،کیس ہسٹری کے سوال کے جواب پر بیٹے ڈاکٹر عقیل کے مطابق بزرگ کا شاپ پر آنا جانا ہوتا تھا،شاید وہاں سے ہی وائرس میں مبتلا ہوئے ہوںتاہم صحت کے حوالہ سے ان کا کہنا ہے کہ ان کو لاہور آئی سی یو وارڈ میں داخل کروا دیا گیا ہے اور اہل محلہ خوشاب ودیگر کو گھر میں آنے سے بھی روک دیا گیادوسری جانب محلہ نمدگراں خوشاب میں کورونا کا لوکل کیس سامنے آنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی،ڈی سی صاحبہ کو لاک ڈائون کی سفارش کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سی او ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر واجد علی شاہ نے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ متاثرہ مریض کی گلی کو قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کر کے مریض سے ملنے والوں کے سیمپل لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں