خوشاب، ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنا ممنوع، نوٹیفکیشن جاری

پیر 5 اگست 2019 18:50

خوشاب / جوھرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2019ء) حکومت پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں عیدالاضحٰی کے موقع پر 12 اگست تا 14 اگست تک ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں نوٹیفکیشن میں یہ بھی انتباہ کر دیاگیا ہے کہ کوئی بھی شخص،اشخاص یا ادارہ قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے کے لیے بغیر اجازت کسی کیمپ کا قیام گاڑی پر لاؤڈ سپیکر،فلیگز کا استعمال اور اعلانات وغیرہ بھی نہ کر سکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پولیس تھانوں کو اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور مقدمات کے اندراج کے اختیارات بھی دے دیئے گئے ہیں، لہٰذا ڈپٹی کمشنر نے ضلع خوشاب کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر پوری طرح عمل کریں تاکہ انہیں کسی قانونی کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں