خوشاب سے کٹھ پہاڑی پر بریک فیل ہونے سے ٹرک پہاڑی کے نیچے جا گرا‘ڈرائیور جاں بحق

بدھ 20 جون 2018 12:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) خوشاب سے کٹھ پہاڑی پر بریک فیل ہونے سے ٹرک پہاڑی کے نیچے جا گرا جس کے نتیجے میں ٹر ک ڈرائیور جان بحق اور اسکے دو ساتھی شدید زخمی ہو گے۔حادثہ کے متوفی کی نعش اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال خوشاب منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پنڈی گھیب سے خوشاب آنے والا کٹھہ سگھرال پہاڑی پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے نیچے گر گیا جس میں ٹرک ڈرائیور نور محمد ساکن پنڈی گھیب تحصیل تلہ گنگ جان بحق جبکہ اسکے دو ساتھی افتخار،فرخ سہیل شدید زخمی ہو گے زخمیوں کو فوری طور خوشاب ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس تھانہ کٹھ سگھرال مصروف کاروائی ہے۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں