تھانہ کٹھہ سگھرال میں کھلی کچہری کا انقعاد

ہفتہ 11 ستمبر 2021 14:36

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2021ء) ڈی پی او خوشاب   محمد نوید  نے موضع اراڑہ تھانہ کٹھہ سگھرال میں کھلی کچہری کا انقعادکیا ۔کھلی کچہری میں انہوں نے لوگوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے کھلی کچہری میں موجود شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ دوبادہ سے شروع ہو گیا ہے،  آپ اپنے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے بلاجھجک تشریف لائیں۔ اس موقع پر  پیاری مائنز سے ملحقہ موضع اراڑہ کے شہریوں نے پیاری مائنز ایریا میں خوشاب پولیس کے کامیاب آپریشن پر ڈی پی او خوشاب کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں