آبادی میں اضافہ ترقی پزیر ممالک کے لیے لمحہ فکریہ ہے، صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجاب کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر کا سمپوزیم سے خطاب

جمعرات 31 جنوری 2019 14:50

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2019ء) صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجاب کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ آبادی میں ہونے والا اضافہ انسانی حقوق کی پامالی اور ترقی پزیر ممالک کے لیے لمحہ فکریہ ہے لہذا پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ترقی یا فتہ اقوام کی صف میں شامل ہونے کے لیے عملی طور پر موثر اقدامات کریں اور ہر شخص و ادارہ اسکے لیے موثر کردار ادا کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی صوبائی وزیر محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام فاطمہ جناح ہال جوہر آباد میں منعقدہ سپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپوزیم میں ایم پی اے ساجدہ آہیر، ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن (ر) ارشد منظور، ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن نعیم الدین، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نصیر احمد کر بلائی، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر فیض الحسن گیلانی، سرکاری و نجی اداروں کے سربراہان، افسران و دیگر خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد ہاشم ڈوگر نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ کے کچھ اضلاع میں ایک ایسے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کرے گی جس میں غربت اور تنگدستی سے زندگی گزارنے والے والدین جو بچوں کو کم عمری میں محنت و مزدوری پر بھیجتے ہیں کے بچوں کے لیے حکومت ماہانہ و ظیفہ مقرر کرے گی تاکہ وہ معاشی فکرسے آزاد ہو کر بچوں کو مزدوری پر بھیجنے کی بجائے ان کی تعلیم پر توجہ دیں اور انہیں سکول بھیجیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ساجدہ بیگم اور ڈپٹی کمشنر ارشد منظور نے کہا کہ جب تک ملک میں آبادی کاتناسب مساوی نہ ہو گا اس وقت تک ہمارا ملک ترقی نہیں کرسکے گا اس لیے ہر فرد بچوں کی تعداد بڑھانے کی بجائے استعداد اور معیار کو ترجیح دے۔ ڈائیریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر نے کہا کہ محکمہ پاپولیشن آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام ادارے مل کر بڑھتی ہوئی آبادی کے منفی اثرات کو ختم کریں اور لوگوں میں اس متعلق شعور اجاگر کیا جائے۔

قبل ازیں ڈی پی ڈیلبواد نصیر احمد کربلائی نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا اور اپنے ضلعی آفس کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔سپوزیم میں پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ ،ڈاکٹر صائمہ اکرام اوردیگر مقررین نے خاندان کی تشکیل ہر فرد کا حق، ماں اور بچے کی صحت اور ماں کے دودھکے موضوع پر آگاہی دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ،ایم پی اے ساجدہ بیگم ،ڈپٹی کمشنر اور دیگر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں