خوشاب ،محلہ نمدگراں سے مزید ایک ہی گھر کے 16 افراد میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آ گئے

ہفتہ 9 مئی 2020 17:07

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء) خوشاب شہر کے محلہ نمدگراں سے مزید ایک ہی گھر کے 16 افراد میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں۔ جن افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں زیادہ تر بچے بچیاں اور خواتین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کروانا ٹیسٹ مثبت آنیوالوں میں کوثر بی بی دختر محمد فاروق ناویہ فاروق دختر محمد فاروق محمد عمران ولد نذر محمد زاہدہ محمد طارق ولد نور محمد پروین زوجہ محمد طارق فضا زینب دختر محمد رف فروا زینب دختر محمد رف ثنا مریم دختر محمد شکیل محمد عبداللہ ولد محمد شکیل ردہ فاطمہ دختر محمد شکیل حیرا فاطمہ دختر محمد شکیل آمنہ بی بی زوجہ محمد شکیل بلقیس بی بی زوجہ محمد اسماعیل محمد شکیل ولد محمد اسماعیل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسی گھر کے پہلے ایک فرد حاجی محمد اسماعیل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جو طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہو گیا تھا۔ بعد ازاں ضلعی انتظامیہ خوشاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ گھر والوں کے ٹیسٹ لیکر ارسال کئے اور محلہ بالخصوص گلیوں کو سیل کر دیا تھا۔ اچانک سولہ افرادکے ٹیسٹ مثبت آنے پر ضلع خوشاب بھر سمیت شہر خوشاب میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں