خیبر میں قائم قرنطینہ مراکز میں افغانستان سے آنے والے افراد کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم

جمعرات 23 اپریل 2020 23:39

خیبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ افغانستان سے آنے والے افراد کے کورونا ٹیسٹ جاری ہیں‘ 195 ٹرانسپورٹرز کے کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 41 کے ٹیسٹ مثبت اور 145 کے ٹیسٹ نیگیٹیو آئے ہیں جبکہ 9 افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنا ابھی باقی ہے‘ یہ ٹرانسپورٹرز لنڈیکوتل کے دو قرنطینہ سینٹرز میں رکھے گئے ہیں۔

گزشتہ روز یہاں سے جاری شدہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب تک ضلع خیبر میں افغانستان سے 713 افراد آئے ہیں جو کہ 7قرنطینہ مراکز میں رہائش پذیر ہیں ان کو ضلعی حکومت کی طرف سے بہترین خوراک، صحت کی تمام سہولیات، وائی فائی انٹرنیٹ، ماسکس، علیحدہ رہائش اور چوبیس گھنٹے بجلی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ قرنطینہ مراکز میں سینیٹایزر گیٹس بھی لگائے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر نے مزید کہا کہ ان افراد کے کورونا ٹیسٹ کا عمل جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا جن افراد کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹو ہوں گے ان کو اپنے علاقوں کی طرف روانہ کرکے اپنے اضلاع میں کورنٹائن ہونے کی ہدایت کی گئی جس کے لئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھی جاری کیا جا چکا ہے تا کہ وہ اپنے اضلاع میں کورنٹا ین کا دورانیہ مکمل کرسکیں۔

جب کہ جن افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کو ضلع خیبر میں ہی علاج اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر افغانستان سے واپس آنے والے پاکستانیوں کے لیے اقدامات کیے ہیں 7 قرنطینہ مراکز ضلع خیبر میں قائم ہیں جن میں پندرہ سو افراد کی گنجائش موجود ہے جبکہ 300 بیڈز پر مشتمل ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل آئسولیش ویلج بھی جمرود فورٹ میں قائم کیا گیا ہے ۔ جس میں تھرمو فور شیٹ استعمال کی گئی ہے جو کہ گرمی کے خلاف بہترین آئسولیشن ہے یہ ماڈل آئسولیشن ویلج ریکارڈ تیس دن میں مکمل کیا گیا ہے۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں