آئی جی خیبرپختونخوا نے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی

گریڈ 20 سی17 کے ایک درجن پولیس افسروں کے تبادلے کر دئیے گئے

بدھ 22 ستمبر 2021 23:35

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرکے گریڈ 20 سی17 کے ایک درجن پولیس افسروں کے تبادلے کر دئیے ۔ بدھ کے روز سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او)کوہاٹ ریجن محمد ظفرعلی (گریڈ20 ) کو تبدیل کرکے کمانڈنٹ سپیشل سیکیورٹی یونٹ خیبرپختونخوا جبکہ اٴْن کی جگہ سنٹرل پولیس آفس میں تعیناتی کے منتظر گریڈ20 کے طاہر ایوب کو ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ریجن تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح تعیناتی کے منتظر گریڈ19کے گل سید آفریدی کو ڈپٹی کمانڈنٹ ٹورزم پولیس ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش(گریڈ19 ) کو تبدیل کرکے قائم مقام ڈی آئی جی کرائمز انوسٹی گیشن خیبرپختونخوا جبکہ اٴْن کی جگہ ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس زاہد نواز(گریڈ19 ) کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) سوات تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈی آئی جی آپریشن خیبرپختونخوا آصف اقبال مہمند (گریڈ19 ) کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبرپختونخوا مقررکردیا گیا۔ڈپٹی کمانڈنٹ آرآرایف پشاور عتیق اللہ وزیر(گریڈ19 ) کو تبدیل کرکے ڈی پی او اپردیر جبکہ قائم مقام ڈی پی او اپردیرڈی ایس پی طارق اقبال (گریڈ17 ) کو تبدیل کرکے اٴْن کی جگہ ڈپٹی کمانڈنٹ آر آرایف پشاور تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح ایس پی سی ٹی ڈی پشاور ریجن خان زیب (گریڈ18 ) کو تبدیل کرکے ڈی پی او جنوبی وزیرستان جبکہ اٴْن کے پیش روقائم مقام ڈی پی او جنوبی وزیرستان ڈی ایس پی شوکت علی (گریڈ17 ) کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمانڈنٹ ٹورزم پولیس تعینات کردیا گیا۔ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد اعجاز احمد(گریڈ18 ) کو تبدیل کرکے ڈی پی او اپرکوہستان جبکہ اٴْن کے پیش رو ڈی پی او عارف جاوید(گریڈ18 ) کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد تعینات کردیا گیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں