اے این پی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار انتقال کر گئے،حلقے میں انتخابی سرگرمیاں رک گئیں

عصمت اللہ خان پی کے 91 سے امیدوار تھے، حلقے پر انتخابات ہونے یا نا ہونے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا،عرفان اللہ مروت ریٹرنگ آفیسر

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 30 جنوری 2024 12:15

کوہاٹ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2024 ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار عصمت اللہ خان کوہاٹ میں انتقال کرگئے۔عصمت اللہ خان حلقہ اے این پی کے ٹکٹ پر پی کے 91 سے امیداوار تھے ان کی وفات حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔ اس حوالے سے ریٹررنگ آفیسر عرفان اللہ مروت کا کہنا ہے کہ امیدوار حلقہ پی کے 91 عصمت اللہ خان کی وفات کے بعد انتخابی سرگرمیاں رک گئی ہیں، حلقہ پی کے 91 میں صوبائی الیکشن کے بارے فیصلہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔

ریٹرنگ آفیسر عرفان اللہ مروت نے کہا کہ حلقے پر انتخابات ہونے نا ہونے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل اے این پی کے امیدوار نیاز ولی بھی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ نیاز ولی مرحوم نے تحصیل باڑہ کے حلقہ پی کے 70 سے کاغذات جمع کرائے تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024ءکیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ سکیم کی سمری جاری کر گئی تھی۔

لیکشن کمیشن کی جانب سے بتایاگیا تھا کہ قومی اسمبلی کے266، پنجاب اسمبلی کی 297، سندھ اسمبلی کی 130، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115اور بلوچستان اسمبلی کی 51جنرل نشستوں کی حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی گئی ہے۔ ان نشستوں پر 8فروری کو ملک بھر سے 12کروڑ 85لاکھ سے زائد ووٹرز آئندہ پانچ سال کیلئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے لئے ملک بھر میں مجموعی طور پر 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔

سمری میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر مردوں کے 25 ہزار 320 اور خواتین کے 23 ہزار 950 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جبکہ 41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے پولنگ سکیم جاری کر دی تھی۔الیکشن کمیشن حکام کامزید کہناتھا کہ ملک بھر میں 2 لاکھ 76 ہزار 402 پولنگ بوتھ ہوں گے ،جن میں مردوں کے 1 لاکھ 47 ہزار 560 اور خواتین کے لئے 1 لاکھ 27 ہزار 842 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں