کوہاٹ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری کارروائیوں میںمزید 6مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 22 مارچ 2019 23:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) کوہاٹ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری کارروائیوں میںمزید 6مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔سہ روزہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں 1260مشتبہ افراد کوبھی حراست میں لیا گیا ہے ۔ ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور اور مسلسل کریک ڈائون کے نتیجے میں اسلحہ ومنشیات کی بھاری کھیپ بھی پکڑی گئی ہے۔

مختلف کاروائیوں کے دوران زیر حراست افراد میںمطلوب اشتہاریو ں کی7سہولتکار اور غیر مقامی باشندے بھی شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر ایس پی آپریشنز صلاح الدین کنڈی اور سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی نیشنل ایکشن پلان کی من وعن عملداری کے تحت کوہاٹ کے چارو ںسرکلز سٹی،ہیڈ کوارٹر،صدر اور لاچی سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،اچانک چھاپوں اور کریک ڈائون کے تسلسل میںپولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے قتل واقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب مزید 6اشتہاریوںاور انکی7سہولت کاروں سمیت 1260مشتبہ افرادکو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کی کاروائیوں میں گرفتارمشتبہ افراد میں57غیر مقامی باشندے بھی شامل ہیں۔گزشتہ تین دنوںکے دوران ضلع بھر میں کریک ڈائون کے نتیجے میں زیر حراست افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر2کلاشنکوف،1کلاکوف،6رائفلز،19بندوقیں،22پستول،مختلف بور کے 780کارتوس47چارجرز، 18کلو گرام چرس اور3بوتل شراب برآمد کرکے قبضے میں لی گئی ہیں۔

سرچ آپریشنز کے دوران ضلع بھر میںکرایہ کے 280مکانات کو چیک کیا گیا جن میں مقیم10نان رجسٹرڈ افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے جبکہ سیکیورٹی چیکنگ کے تسلسل میں ناقص حفاظتی انتطامات کی پاداش میں4نجی کاروباری مراکز کے منتظمین کے خلاف مقدمات قائم کردئیے گئے۔پولیس نے شہر کے 33مقامات پروقتاً فوقتاً اچانک چیکنگ کی کاروائیوں میں وی وی ایس،آئی وی ایس اور سی آر وی ایس موبائل فون کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موقع پرچھوٹی بڑی 4000گاڑیوں بشمول موٹر سائیکلوں اور 6250افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میں541افراد کو زیر دفعہ 107/151اور 560افراد کو ضابطہ فوجداری کے دفعات 55/109کے تحت حراست میں لیکر چالان عدالت کیا گیاجبکہ نان رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ40موٹر سائیکلیںتحویل میں لیکر مزید چھان بین کیلئے متعلقہ تھانوں میں بند کردئیے گئے۔

کریک ڈائون کے دوران ہوائی فائرنگ کے مرتکب 9ملزمان کو بھی حراست میں لیکر انکے قبضے سے مختلف قسم کے 12ہتھیاراور درجنوں گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں