ڈسٹرکٹ انسداد پولیو کمیٹی کوہاٹ کا ایک اجلاس

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:34

کوہاٹ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ انسداد پولیو کمیٹی کوہاٹ کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی زیر صدارت جمعہ کے روزڈی سی آفس کوہاٹ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ شاہ نواز ،ڈی ایچ او ڈاکٹرمشرف ،ڈبلیو ایچ او کے کنسلٹنٹ مسٹر وانڈو،پی ای او ڈاکٹرسلطان احمداور ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محبت علی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع کوہاٹ میں آئندہ پولیو مہم کی تیاریوں اور درپیش مسائل پرتفصیل سے بحث کی گئی اور ان مسائل کے حل کیلئے مفید تجاویز بھی مرتب کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ آئندہ ویکسینیشن مہم کیلئے تمام تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں اوراس سلسلے میںتمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں