کوہاٹ ،انڈ س ہائی وے راولپنڈی انٹرچینج کے مقام پر ٹریفک حادثہ ،خاتون جاں بحق ،خاوند اوردوبچے سمیت تین افراد زخمی

جمعرات 30 جولائی 2020 23:39

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) کوہاٹ کے قریب انڈ س ہائی وے پرراولپنڈی انٹرچینج کے مقام پر ٹریفک کے حادثہ میں خاتون جاں بحق جبکہ خاوند اوردوبچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والے ایک ہی خاندان کے افراد کا تعلق ضلع کرک سے ہے جو جمعرات کے روز رسالپور سے عیدالاضحی کی چھٹیاں منانے اپنے آبائی علاقے جارہے تھے کہ مبینہ طورپر تیز رفتاری کے باعث اًن کی پرائیویٹ موٹر کار حادثہ کا شکارہوگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون جاں بحق جبکہ اٴْس کا خاوند اوردو بچے سمیت تین افرادزخمی ہوگئے۔

ریسکیو1122 کی ٹیم اطلاع پاتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی باپ اور دو بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جاں بحق خاتون سمیت تمام افراد کو سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کردیا گیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں