سنیئر ترین ماہر امراض چشم پروفیسر ڈاکٹرلعل محمد خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کا پرو وائس چانسلر تعینات

اتوار 25 فروری 2024 18:25

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2024ء) محکمہ ہایئرایجوکیشن خیبرپختونخوا نے کرک سے تعلق رکھنے والے معروف اور سنیئر ترین ماہر امراض چشم اور خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے فیکلٹی آف کلینکل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹرلعل محمد کو خیبرمیڈیکل یونیورسٹی ( کے ایم یو)پشاور کا پرو وائس چانسلر تعینات کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ ہایئر ایجوکیشن کے اعلامیہ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا اور خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے چانسلر نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر پروفیسرڈاکٹر لعل محمدکوکے ایم یو کے وائس چانسلر کی عہدے پر تقرری کی منظوری دی ہے۔ ڈاکٹر لعل محمدسال 2021 تک کوہاٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز (KIMS)اینڈ کوہاٹ انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کے پرنسپل بھی رہ چکے ہیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں