مانسہرہ،کوہستان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قتل کیس،جے ٹی اے تشکیل دے دی گئی

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:25

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) کوہستان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قتل کیس.جے ٹی اے تشکیل دے دی گئی.تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کولائی پالس نواب علی خان کے قتل کے بعد رات گئے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا.

(جاری ہے)

مقدمے کے اندراج کے بعدقاتلوں کا سراغ لگانے کے لیئے ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ عارف جاوید کی سربرائی میں پانچ رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ھی.جس میں ھزارہ ڈویزن کے ماہرپولیس آفیسروں کو شامل کیا گیا ھی.ذرائع کے مطابق جی ٹی آئی نے اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لیئے تفتیش شروع کر دی ھی.محکمہ تعلیم کولائی پالس کے دفتر میں تعینات اہلکاروں سمیت دیگر افراد کو شامل تفتیش کر لیا ھی.ڈی پی او کے پی آر او اپر کوھستان کے مطابق بہت جلد قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائیے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں