ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کی جانب سے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

جمعرات 7 مئی 2020 13:40

کوہستان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2020ء) ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کی جانب سے اپنے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس جوانوں کے مسائل سنے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے اپنے دفتر میں پولیس افسران کے مسائل سننے کیلے اردلی روم کا انعقاد کیا جس میں ہیڈ کوارٹر سمیت مختلف تھانہ جات، چوکیات میں تعینات پولیس جوانوں نے ڈی پی او کو مسائل پیش کئے جس پر ڈی پی او لوئر کوہستان نے اہلکاروں کو درپیش جائز مسائل کو فوری حل کرنے کے ساتھ کوتاہی برتنے پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر ڈی پی او لوئر کوہستان نے جوانوں کو کہا کہ پولیس ایکٹ 2017ء کے روشنی میں اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیں، خاص کر موجودہ ملکی کورونا وائرس صورتحال کے پیش نظر عوامی خدمات کو فرض عین سمجھ کر شہریوں کے ساتھ بہترین اخلاق اور اچھے رویہ کا مظاہرہ کریں۔ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پولیس فورس کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر روایتی تھانہ کلچر اور عوام کے ساتھ پولیس کے طرز عمل میں واضح تبدیلی رونما ہو۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں