پولیس چوکی چکئی نے ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے اعلیٰ کوالٹی کی تین کلو چرس برآمد کر لی، ملزم گرفتار

جمعرات 10 جنوری 2019 13:01

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) پولیس چوکی چکئی نے دوران ناکہ بندی گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی تین کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کی خصوصی ہدایات پر انچارچ چوکی چکئی سید احمد خان اے ایس آئی نے معہ پولیس نفری دوران چیکنگ ملزم محمد عابد ولد زیارت گل سکنہ لاچی منگ ضلع مانسہرہ کو تین کلو چرس از قسم گردہ، گاڑی کیری ڈبہ نمبری سی ٹی 5303 سمیت گرفتار کر کے تھانہ دوبیر میں مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی ملزم سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں