ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان کی جیجال میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:06

کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئر کوہستان نے تھانہ دوبیر کے علاقہ جیجال میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سن کر انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان اور ڈی پی او نے تھانہ دوبیر کے علاقہ جیجال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود خان، ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان، علماء کرام، معززین علاقہ اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کھلی کچہری کے دوران واپڈا، پانی، سکولوں سے متعلق اور علاقہ کی سڑکوں کی مرمتی سے متعلق شکایات کی گئیں جن پر ڈی سی لوئر کوہستان نے مسائل سن کر ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ شرکاء نے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ خود لوگوں میں آ کر لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں