ڈی پی او اپر کوہستان کا پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل سننے ، ان کے حل کیلئے اردلی روم کا انعقاد

منگل 23 اپریل 2019 23:19

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈی پی او اپر کوہستان راجہ عبدالصبور خان نے پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے اردلی روم کا انعقاد کیا۔ ڈی پی او اپر کوہستان راجہ عبدالصبور خان کے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں 7 پولیس کے افسران اور جوان یکے بعد دیگر ڈی پی او اپر کوہستان کے سامنے پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اپر کوہستان نے ان کے جائز عرض و معروضات سنے اور موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات صادر فرمائے۔ علاوہ ازیں جن پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری اور عوام کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ان کی انکوائری مکمل کرنے کے بعد سزا جزا کا فیصلہ بھی اردلی روم میں کیا گیا۔ ڈی پی او اپر کوہستان نے تمام افسران اور جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیں، عوامی خدمات کو فرض عین سمجھ کر شہریوں کے ساتھ انتہائی خوش مزاجی سے پیش آئیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں