ڈپٹی کمشنر کوہستان کی ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق

بدھ 10 فروری 2021 11:15

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2021ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان عارف خان یوسفزئی نے داسو اور قرب و جوار سے تعلق رکھنے والے معززین علاقہ کیلئے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کوہستان میں پبلک ڈے/ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسفزئی نے نے شرکاء کے مسائل کو بڑے تحمل سے سنا اور کچھ مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات دیئے جبکہ دیگر مسائل سے متعلق یقین دہانی کرائی کہ آپ کے مسائل کو آپس میں مل بیٹھ کر  ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل احتجاج نہیں ہے، احتجاج سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا، مسائل کو صرف مذاکرات کے ذریعہ ہی حل کیا جا سکتا ہے۔، آپ لوگ بھی قانون کو کسی صورت ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں، ہم آپ کے تمام مسائل کو مل بیٹھ کر حل کریں۔ اس موقع پر ضلعی پولیس آفیسر کوہستان، اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈ کوارٹر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہستان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں