ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کوہستان لوئر کاسیکورٹی کے حوالہ سے ہیڈ گاردات کا دورہ

جمعرات 26 اکتوبر 2023 20:00

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2023ء) ڈی پی او کوہستان لوئر کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مطلوب خان نےسیکورٹی کے حوالے سے پولیس گاردات کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے سی سی ٹی وی کیمرے، گاردات پر تعینات پولیس جوانوں کے ہیلمٹ ، جیکٹ اور اسلحہ و ایمونیشن کی جانچ پڑتال کی۔

(جاری ہے)

عدالتی اوقات میں تعینات پولیس جوانوں کو آنے والے اشخاص کی چیکنگ کے ساتھ کڑی نگرانی رکھنے اور دوران ڈیوٹی ہیلمٹ، جیکٹ اور پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ہمارا اولین فریضہ ہے اور ہم اپنی فرائض کی ادائیگی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں